ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجنئیرنگ اور پیشہ وارانہ کورسوں کے لئے 20اور21اپریل کو منعقد ہونگے سی ای ٹی امتحانات : 10جنوری سے آن لائن فارم کی شروعات

انجنئیرنگ اور پیشہ وارانہ کورسوں کے لئے 20اور21اپریل کو منعقد ہونگے سی ای ٹی امتحانات : 10جنوری سے آن لائن فارم کی شروعات

Sat, 23 Dec 2023 18:37:00    S.O. News Service

بنگلورو:23؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) انجنئیرنگ سمیت مختلف پیشہ وارانہ کورسوں کے سال 2024کےلئے اپریل 20اور21کو سی ای ٹی (داخلہ ٹیسٹ) امتحانات منعقد ہونگے۔ خواہش مند اور اہل طلبا و طالبات کے لئے ضروری ہے کہ وہ جنوری 10سے متعینہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ آن لائن عرضی داخل کرسکتےہیں۔ کرناٹکا امتحانات بورڈ کی کارگزار ڈائرکٹر ایس رمیا نے اس بات کی جانکاری دی ۔

اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ 20اپریل کی صبح 30-10بجے سے بایولوجی ، دوپہر 30-02بجے سے ریاضی (Mathematics)، 21اپریل کی صبح فزکس اور دوپہر کیمسٹری پرچے کے امتحانات ہونگے۔ فی پرچہ 60نمبرات پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح بیرونی ریاست اور سرحدی کنڑیگاس طلبا کے لئے 19اپریل کوبنگلورو، بیدر، بیلگام ، بلاری ، وجئےپورا اور منگلورو کے مراکز میں کنڑا بھاشا امتحانات منعقد ہوں گے۔

ڈائرکٹر نے کہا کہ نیاچروپتی اور یوگا،بی فارما، ڈی فارما، بی فارما دوم ، زرعی (Agricultural)کورسس، مویشی پالن، بی ایس سی (نرسنگ)، میڈیکل، ڈینٹل اور آیوش کورسوں میں داخلے کے خواہش مند طلبا پر بھی اس اعلان کا اطلاق ہوگا۔ آن لائن عرضی پُرکرنے کے دوران طلبا صحیح آر ڈی نمبر، کاسٹ اینڈ انکم سرٹیکفٹ اور کلیان کرناٹکا (371جے)کی اسناد کے متعلق ضروری تفصیلات درج کرنی ہونگی۔ غلط ہونے پر وہ اپنی متعلقہ عرضی کو مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

انجنئیرنگ کے تیسرے سمسٹر کے لئے راست داخلہ پانے کے خواہش مند امیدواروں کے لئے  18اپریل کو سی ای ٹی ہوگی۔ ان کے داخلے کےلئے بہت جلد پورٹل کا اجراء کئے جانے کی جانکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ اسی طرح ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ای ، ایم ٹیک، ایم آرک کورسوں میں داخلہ کے خواہش مند طلبا کے لئے 18اور 19اپریل کو پی جی سی ای ٹی کا امتحان ہوگا۔ ان کے لئے بھی بہت جلد پورٹل شروع کیا جائے گا۔ سال 2023میں مختلف پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلہ اہلیت پانے کے بعد اپنی سیٹ رد کئے یا زائد فیس ادا کئے طلبا کو بورڈ متعلقہ رقم لوٹاتی ہے۔ لیکن چند عرضیوں میں بینک کی تفصیلات غلط پُر کئے ہیں ان طلبا کے ناموں کی فہرست بورڈ کے ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ ایسے طلبا 31ڈسمبر سے پہلے صحیح معلومات درج کرنے کی بورڈ نے اپیل کی ہے۔


Share: